‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2019 - 14:26
News ID: 440744
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فرانس کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کو عالمی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کرنا چاہئیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ ایران نے امریکی عہد شکنی اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود گذشتہ 14 ماہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

حسن روحانی نے امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی جنگ جاری رہنےکی صورت میں عالمی اور علاقائی سطح پر خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ تمام پابندیوں کا خاتمہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان نئی حرکت کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں فرانسیسی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یورپی ممالک نے کوتاہی کی اور مؤثر اقدام انجام نہیں دیے ، لیکن یورپی ممالک اب اقتصادی پابندیوں کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ صدر میکرون نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شکست ہم سب کی شکست ہوگی ۔/۹۸۹/ ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬